ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نوازالدین صدیقی جہیز تنازعہ:پولیس نے معاملہ ثالثی کے لیے بھیجا

نوازالدین صدیقی جہیز تنازعہ:پولیس نے معاملہ ثالثی کے لیے بھیجا

Tue, 04 Oct 2016 19:18:56    S.O. News Service

مظفرنگر، 4 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کے بھائی کی بیوی اور ان کے خاندان کے ارکان کے درمیان جہیز تنازعہ کو پولیس نے ثالثی کے لیے بھیج دیا ہے۔نوازالدین کے بھائی منازالدین کی بیوی آفرین نے 30؍ستمبر کو الزام لگایا تھا کہ اس کا شوہر، سسرال کے دیگر رکن نوازالدین، فیض الدین، معیز الدین اور صائمہ اس کو جہیز کے لیے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔اداکار نے یہ کہتے ہوئے الزام کو مسترد کردیا تھا کہ ان کے بھائی کی بیوی نے سرخیوں میں آنے کے لیے یہ الزامات لگائے ہیں۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک کمار نے بتایا کہ معاملے کو ثالثی کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور تصفیے کے لیے دونوں فریقوں کو خواتین پولیس تھانے میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان سمجھوتہ نہ ہو پانے کی صورت میں ہی پولیس قانونی کارروائی کرے گی۔پولیس نے ابھی تک کسی بھی طرح کا معاملہ درج نہیں کیاہے ۔


Share: